ایک نیوز: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اس وقت افسوسناک واقع پیش آیاجب آٹھ سے دس افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا ۔
افغان شہریوں نے قونصل خانے کے باہر احتجاج رکھا تھا، جرمن حکام نے احتجاج کی اجازت قونصل خانے کے سامنے دی تھی، آٹھ سے دس لوگوں نے اجازت کے برعکس پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا۔
پولیس اور حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی جھنڈا نیچے اتار کر افغانستان کا جھنڈا لہرایا گیا ، قونصل خانے کی عمارت پر پتھر بھی برسائے گئے، جرمن حکام نے مزید پولیس کی نفری طلب کرکے حالات کو قابو کیا ،دو افراد کو فی الفور حراست میں لے لیا گیا، دونوں افغان شہری ہیں ۔
ویڈیو کی مدد سے دھاوا بولنے میں ملوث لوگوں کی شناخت کر رہے ہیں ،شناخت کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے، پاکستانی سفارتی حکام نے معاملہ جرمن وزارت خارجہ سے برلن میں اٹھا دیا ،جرمن حکام کی جانب سے پوری تحقیقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں آج دفترخارجہ کی جانب سے جرمن حکام کو طلب کرکے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔