ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ :پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ :پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: World Junior Squash Championship: Pakistan reached the quarter finals

ویب ڈیسک: پاکستان کی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0  سے شکست دی، پاکستان کیجانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا  جبکہ  حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔