آصف کرمانی کا ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان

Jul 21, 2024 | 11:31 AM

ایک نیوز: معروف مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے مسلم لیگ ن سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے خود کو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کر چکا تھا، عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہی ہے۔
سابق لیگی رہنما نے کہا کہ خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے، نواز شریف صاحب : سب اچھا نہیں ہے ! تفصیل بیان جلد جاری کروں گا۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگ “بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں” جبکہ رہنماؤں کا ایک گروپ حکمرانوں کو ان کی “غیر موثر طرز حکمرانی” پر خوش کررہا ہے۔
آصف کرمانی سابق سینیٹر سابق معاون خصوصی وزیر اعظم سابق پولیٹیکل سیکرٹری نواز شریف تھے۔    

مزیدخبریں