لاہور: مرغی کے گوشت میں 66روپے کااضافہ

لاہور: مرغی کے گوشت میں 66روپے کااضافہ
کیپشن: Lahore: Increase of 66 rupees in chicken meat

ایک نیوز: لاہور میں مرغی کی اونچی اڑان جاری ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔
  مرغی کے گوشت کی قیمت 626 روپے کلو تک پہنچ گئی ،چند روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 66 روپے اضافہ ہوا ،چند روز قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 560 روپے کلو تھی۔    

پیاز اور آلو  100 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ٹماٹر 200 روپے فی کلو میں فروخت اروی 150 روپے فی کلو میں فروخت جاری کریلے 200 روپے سے 250 روپے فی کلو میں فروخت سبز مرچ 300 روپے فی کلو میں فروخت ٹنڈے 300 روپے فی کلو میں فروخت جاری  ہے۔

اتوار بازار میں سبزیاں درجہ دوم کی فروخت ہو رہی ہیں، سبزیاں کے ریٹ اول کے لیے جا رہے ہیں جبکہ کوالٹی ٹھیک نہیں ،سبزی فروش کہتے ہیں کہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کرکے ریٹ لسٹ بنا دی، ہم کیسے بیچیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں،بجٹ کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، ٹماٹر 134روپےکلو میں فروخت آلو دس روپے اضافے کے ساتھ 90 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
 پیاز105 روپے کلو ہری مرچ 92 روپے کلو فروخت ادرک 680 لہسن 380 روپے کلومیں فروخت ،کریلا 170روپے جبکہ مٹر 240 روپے کلو میں فروخت بھنڈے 195 روپے جبکہ ٹھنڈے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے لیموں 500 روپے کلو میں فروخت     ہورہا ہے۔