سی ٹی او کابغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم 

سی ٹی او کابغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم 
کیپشن: CTO orders to speed up crackdown against drivers without license, without helmet and under age

ایک نیوز: سی ٹی او لاہور نےبغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم، آج کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہوگا، بغیر ہیلمٹ اور موٹرسائیکل پر 03 سواروں کےخلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
رواں سال 41 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ 02 لاکھ 35 ہزار جبکہ بغیر لائسنس 02 لاکھ 90 ہزار شہریوں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہے۔
زیروٹولرنس پالیسی اپنانے سے حادثات میں واضح دیکھنے میں آرہی ہے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،شہری خصوصاً والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سی ٹی او لاہور والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔