ناقص کارکردگی ،وزیراعظم کا ایکشن ،متعدد افسران عہدوں سےفارغ

Jul 21, 2024 | 09:43 AM

ایک نیوز: ناقص کارکردگی اور حکومتی اہداف حاصل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا ایکشن سامنے آیا ہے، متعدد اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ۔
نئے افسران کو اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری،وزارت تجارت ،صنعت و پیداوار اور ،نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں نئے وفاقی سیکرٹریز تعینات کر دیے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سیکرٹری نجکاری جواد پال سیکرٹری کامرس ڈویژن تعنیات جواد پال کے پاس سیکرٹری نجکاری ڈویژن کا 3 ماہ کیلئے اضافی چارج بھی رہے گا۔
 ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات کیٹن ریٹائرڈ سیف انجم اس سے قبل سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعنیات تھے، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کی بشری امان سیکرٹری نیشل سیکورٹی ڈویژن تعینات ،بشری امان اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری وزارت پیٹرولیم تعینات تھیں ۔
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے شکیل احمد منگیجو اسپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات شکیل احمد منگنیجو اس سے قبل سندھ حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی سطح پر تقرروتبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔   

مزیدخبریں