میں نے جمہوریت کیلئے گولی کھائی،خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں؟:ٹرمپ

میں نے جمہوریت کیلئے گولی کھائی،خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں؟:ٹرمپ
کیپشن: I took a bullet for democracy, how can I be a threat?: Trump

ایک نیوز:مشی گن میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکاکو پہلے سےز یادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے،ہم انتخابات جیت کر امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں نے جمہوریت کیلئے گولی کھائی،ہماری پارٹی پچھلے انتخابات سے زیادہ مضبوط ہے، امریکا میں حالیہ انتخابات تاریخ کے اہم تاریخ انتخابات ہیں،ہمیں انتخابات جیت کر امریکا کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے۔    
سابق صدر نے کہا کہ مجھے پراجیکٹ 2025کے بارے کچھ علم نہیں،جو یہ کہہ رہے ہیں وہ غلط اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں،وہ لوگ کہتے رہتے ہیں کہ میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں،میں نے جمہوریت کے ساتھ کیا کیا؟ 4سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم زوال کا شکار ہیں، بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے،5نومبر امریکا کی تاریخ کا سب سے اہم دن ہوگا۔  

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن اپنی پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں،ڈیموکریٹ پارٹی کے درمیان ٹکرائو اس ویک اینڈ پر شدت اختیار کریگا،12ڈیموکریٹس کا بائیڈن سے دوبارہ الیکشن کی ضد چھوڑنے کا مطالبہ ہے،ارکان میں ایوان نمائندگان کے 10اراکین اور 2سینیٹرز شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن کیخلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی تعداد35 ہوگئی، بائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کیلئے بضد ہیں،ڈیموکریٹس کی اکثریت نے کملا ہیرس کو بہترین صدارتی امیدوار قراردیدیا ہے۔