ایک نیوز :کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں مضافاتی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔، گول گھومتے بادلوں کا حسین منظر ریکارڈ کرلیاگیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث نارتھ کراچی اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 41.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن معمار میں 16.2 ، گلشن حدید اور اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق نارتھ کراچی کے قریب بادلوں کا حسین منظر ریکارڈ کیاگیا اور گول گھومتے بادلوں کو ہک فارمیشن کی صورت میں دیکھا گیا۔2مختلف سمت سے آنے والے بادل آپس میں ملتے ہیں تو ہک فارمیشن بنتی ہے۔