ایشین کراٹے چیمپین شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز  

Jul 21, 2023 | 23:25 PM

ایک نیوز :ایشین کراٹے چیمپین شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلے روز نعمت اللہ کاتا اور کومیتے کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا گئے۔
 کومیتے 67 کے جی میں نعمت اللہ کو ترکمانستان کے بیریاو نے شکست دی۔ کاتا میں نعمت اللہ 37.8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہے۔

 ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں کل محمد اویس 84 کے جی کومیتے میں ایکشن میں ہوں گے۔ اویس پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے ارن پربھاکرن سے مقابلہ کریں گے۔

 ارن اور اویس کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔

مزیدخبریں