ایک نیوز :کراچی میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
آٹے اور چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، مسور کی دال 250 روپے کلو تو ماش کی دال 480 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ ارہر کی دال 500 کا ہندسہ عبور کرکے 550 روپے کلو تک جا پہنچی۔
کراچی کے شہری بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، کہتے ہیں اب تو دالیں خریدنے کی قوت بھی ختم ہونے لگی ہے۔
تاجر رہنماء کہتے ہیں قیمتوں کو چیک کرنے کا کوئی سسٹم نہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔حالیہ دنوں میں دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔