مدت سے قبل  اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے وزیراعظم کو قانونی نوٹس ارسال

Jul 21, 2023 | 22:59 PM

  ایک نیوز :مقررہ مدت سے 7 روز قبل قومی اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا۔ 
تفصیلات کےمطابق قانونی نوٹس شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوایا ہے۔ بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت متعین ہے، متعین وقت سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل آئین کی خلاف ورزی ہے
، موجودہ حکومتی اتحاد آئین کوسبوتاژ کرنے کے درپے ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو ختم ہو گئی، حکومتی اتحاد قومی اسمبلی کو مقررہ مدت سے 3 سے 5 روز قبل تحلیل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے، قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت سے قبل تحلیل غیر آئینی اقدام ہو گا، قومی اسمبلی کو وقت سے قبل تحلیل کیا گیا تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں