تمباکو بیچنے والوں کی رجسٹریشن شروع 

 تمباکو بیچنے والوں کی رجسٹریشن شروع 
کیپشن: Van fell into ditch in Gilgit-Baltistan, 7 passengers died

ایک نیوز: محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے مطابق لائسنسنگ کا آغاز کر دیا، پنجاب بھر میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔

ڈی جی ایکسائز نے کہا ہے کہ لائسنس کی کم از کم فیس ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد تمباکو کیلئے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا، مری کو ٹوبیکو فری شہر بنائیں گے۔