گلگت بلتستان میں وین کھائی میں جا گری،7 مسافر جاں بحق

گلگت بلتستان میں وین کھائی میں جا گری،7 مسافر جاں بحق
کیپشن: Van fell into ditch in Gilgit-Baltistan, 7 passengers died

ایک نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وین کھائی میں گرنے سے 7 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوپس کے بالائی علاقے بتھریت میں وین گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 حادثے کا شکار مسافر وین گوپس سے حمرن بھتریت جا رہی تھی، جس میں 16 افراد سوار تھے، گوپس سے امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز حادثے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں۔