ترک صدر  نے فلسطینی ہم منصب اور اسرائیلی وزیراعظم کو مدعو کرلیا  

Jul 21, 2023 | 21:07 PM

ایک نیوز :ترک صدر رجب طیب اردوان نے اگلے ہفتے انقرہ میں فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو علیحدہ علیحدہ مدعو کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ پہلا دورہ ترکیہ ہوگا، ان سے قبل سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے 2008 میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔نیتن یاہو 28 جولائی کو ترکیہ جائیں گے جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس 25 جولائی کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

طیب اردوان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی رہنما اسرائیل اور فلسطین تنازع سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل کے تعلقات میں پچھلے برس سے بہت بہتری آئی ہے، اسرائیلی صدر آئیزیگ ہرزوگ نے بھی پچھلے سال ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔

مزیدخبریں