سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعظم

 سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعظم
کیپشن: Full facilities should be provided to the investors, Prime Minister

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ  زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کوبھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی بحالی پلان کے اجرا اورحکومت پاکستان کی جانب سے ایس  آئی ایف سی کے قیام کے تسلسل میں ایپیکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے خصوصی شرکت کی۔

 ایس  آئی ایف سی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ،وفاقی وصوبائی وزرا،اعلیٰ حکام نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق  کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے سرمایہ کاروں کے لئے تیار کردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اجلاس کے اختتام پر مفید گفتگو کی۔