ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات،اہم امور پرگفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات معاشی بحالی پلان کے اجراء سے متعلق کونسل کے اجلاس سے قبل ہوئی ۔ ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا امن و امان اور پاک افغان سرحدی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے محرکات کا بھی جائزہ لیا گی۔ا آرمی چیف نے ان واقعات کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر بارے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پاک فوج ,پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت، شہداء ہمارے قومی ہیروز ہی۔ں قوم ان کی قربانیوں کی مقروض ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امن وامان یقینی بنانے کےلیے سول و عسکری اداروں میں کوارڈینیشن کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔