ایک نیوز :سعودی عرب میں دادی کو بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک پوتے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر آج عمل کردیا گیا۔
وزرارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سفاک پوتے ریان بن سامی بن عبداللہ الدوسری نے اپنی دادی نمشہ الدوسری کے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کے وقت بزرگ دادی سو رہی تھیں۔
قتل کی ہولناک واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے چند ہفتوں بعد گرفتار کرلیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا تھا اور آلۂ قتل بھی برآمد کرایا تھا۔
عدالت نے تمام شواہد اور اعتراف جرم کو دیکھتے ہوئے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی جس پر ملزم کے وکلا نے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا جہاں سزا برقرار رکھی گئی تھی۔
بعد ازاں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ بھی جاری کردیا تھا۔