قرآن پاک کی بے حرمتی،سعودیہ نے سویڈش سفیرکوطلب کرلیا

Jul 21, 2023 | 20:27 PM

ایک نیوز :قرآن پاک کی بے حرمتی پرعودی عرب نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً سویڈن کے سفیر کو طلب کرلیا ۔

 سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کو قرآن کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی پیغام ان کے حوالہ کیا جائے گا جس میں سویڈن کی حکومت پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سویڈن رواداری اور اعتدال پسندی کے فروغ میں رکاوٹ بننے والے انتہا پسندانہ سوچ کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ ایسے مظاہروں کی اجازت نہ دے۔

مزیدخبریں