ایک نیوز :بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں بہن غیرت کے نام پر قتل ،بھائی سر لے کر علاقے میں گھومتا رہا ۔
What this man is carrying in his hand is not a bag but chopped head of his sister. Riyaz was angry at her for eloping with her boyfriend (same religion, same caste). So Riyaz beheaded her. He walked on the road carrying the head for long before police held him. Incident from UP’s… pic.twitter.com/zQORKcxmtq
— Swati Goel Sharma (@swati_gs) July 21, 2023
رپورٹ کے مطابق بھارت کے ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں 24 سالہ ریاض کو شبہ تھا کہ اس کی بہن کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔
مٹھواڑہ گاؤں کے رہائشی ریاض نے طیش میں آکر بہن کو ذبح کر ڈالا اور اس کا کٹا ہوا سر بالوں سے پکڑ کر باہر نکل کر گاؤں میں گشت لگاتا رہا۔ خواتین اور بچے چیخیں مار کر گھروں کو دوڑ گئے ، علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ لوگ گھروں میں بند ہوگئے ۔
ریاض کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے ریاض کو گرفتار کرکے تھانے کی حوالات میں منتقل کردیا ہے جبکہ کٹا ہوا سراور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول ہے،آشو توش مشرا ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نارتھ کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس مسلسل گشت کررہی ہے۔