نگران وزیر اعظم کے حوالے سےمشاورت شروع

نگران وزیر اعظم کے حوالے سےمشاورت شروع
کیپشن: نگران وزیر اعظم کے حوالے سےمشاورت شروع

ایک نیوز : نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں باضابطہ مشاورت یکم اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے ،وزیراعظم کی قائدحزب اختلاف سے باضابطہ مشاورت سے پہلے پیپلزپارٹی اور راجہ ریاض میں رابطے تیز ہوگئے، سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان دو روز میں دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں نگران وزیراعظم کی تقرری سمیت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غیر رسمی مشاورت ہوئی،ذرائع کےمطابق راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں بارے دریافت کیا ،  تاحال نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں کو فائنل نہیں کیا ۔

راجہ ریاض نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف سے نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت شروع ہونے سےپہلے نام فائنل کرلوں گا،  وزیراعظم سے یکم اگست کو ملاقات اور مشاورت کے لیے بات چیت ہوئی ہے ،  وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں نگران وزیراعظم کے لیے نام دوں گا۔ کوشش ہوگی کہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے ۔راجہ ریاض نے کہاکہ عام انتخابات کے التوا کے حق میں نہیں، ہم مقررہ آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں ۔