کاروباری ہفتے کے آخری روزسونامہنگاہوگیا

Jul 21, 2023 | 17:46 PM

ایک نیوز :رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزعالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا ہو گیا۔

 لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگرشہروں میں سونا 1800روپے اضافے کے بعد فی تولہ 2لاکھ 22ہزار 900روپے کاہوگیا جبکہ 10گرام سونا 1542روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 91ہزار 100کاہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 12ڈالرکمی کے بعد1966روپے فی اونس ہوگیا۔

مزیدخبریں