کاروباری ہفتےکےآخری روز ڈالر پھر مہنگاہوگیا

کاروباری ہفتےکےآخری روز ڈالر پھر مہنگاہوگیا
کیپشن: The dollar rose again on the last day of the business week

ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالرکی اونچی اڑان،روپے کے مقابلے میں پھرمہنگاہوگیا۔

 سٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1روپیہ66پیسے مہنگا ہوکر285.15سے بڑھ کر286روپے81پیسے پربند ہوا۔1ہفتے کے دوران امریکی ڈالر 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔گزشتہ ہفتے ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپیہ50پیسےمہنگا ہوکر 291روپے پربند ہوا ۔رواں ہفتے ڈالر 7روپے مہنگاہوا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نے 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ۔ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 723 پوائنٹس کا اضافہ ، مارکیٹ 46 ہزار 122 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔