پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال موخر

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال موخر
کیپشن: Suddenly the decision of petroleum dealers changed

ایک نیوز : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سے  مذاکرات کئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخرکردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پی ایس او ہیڈ آفس پہنچ گئے ،مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈٰیلرز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ،اس سے قبل  مصدق ملک نے کہاتھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات دور کریں گے ۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے کل سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی کال دے رکھی تھی، ڈیلرز نے فی لیٹر تیل پر مارجن میں اضافے کی ڈیمانڈ کر رکھی ہے ،مصدق ملک نے کل چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز عبد السمیع خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ اس صورتحال میں ہماری آمدنی بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے، اس مارجن میں کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔