ایک عہد جو تمام ہوا: نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

ایک عہد جو تمام ہوا: نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
کیپشن: A promise fulfilled: Nawab of Junagadh Jahangir Khanji's cremation is performed

ایک نیوز: نواب جہانگیر خانجی کی نماز جنازہ جونا گڑھ ہاؤس کراچی میں ادا کردی گئی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق نواب آف ریاست جونا گڑھ، نواب جہانگیر خانجی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ نواب آف جونا گڑھ کی وفات پر کئی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواب محمد جہانگیر خانجی کی وفات ملک اور ان کے خاندان کا ایک بڑا نقصان ہے۔

یاد رہے نواب آف جوناگڑھ نے اپنی ساری زندگی جوناگڑھ ریاست کی آزادی کیلئے وقف کئے رکھی اور اس کی جدوجہد کو جاری رکھا۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی کے مطابق نواب محمد خانجی ساری زندگی اپنا ریاستی حق حاصل کرنے کےلئے کوشاں رہے۔