باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 افراد زخمی

باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 افراد زخمی
کیپشن: باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 افراد زخمی

ایک نیوز: باجوڑ میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑکی تحصیل ماموند کےعلاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول بب دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں طورسم، عبدالعزیز، خان اورالیاس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں دو خودکش بمباروں نے تھانے کی عمارت پر ہلہ بول دیا تھا تاہم پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت دہشت گرد زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکے۔