ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کو جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پرایک اور5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 96/23کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی سربراہی میں ایک اور 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضاتنویر،ایس پی اے وی ایل ایس لاہور رانا زاہدپرویز،اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں،مقدمہ قتل،اقدام قتل،جلاؤگھیراؤ،دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نئٖے سرے سےکرے گی۔مقدمہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین،میاں اسلم اقبال،میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنماء اور کارکاکنان کے خلاف درج ہیں،حکومت کی جانب سے 9مئی کے واقعات پر صوبے بھر میں 50سے زائد جے آئی ٹیز تشکیل دی جاچکی ہیں،گلبرگ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کے واقعات پر 15کے قریب جے آئی ٹیز تشکیل دی گئی ہیں۔