ایک نیوز: بھکاری قوم کے شاہانہ خرچے کم نہ ہوسکے۔ آئی ایم ایف نے ایک جانب ناک سے لکیریں نکلوا کر قرض کی قسط جاری کی تو نگران پنجاب حکومت نے بیوروکریسی پر نوازشات کی برسات کردی۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے ٹرانسپورٹ خریدنے کے لیے 2333.474 ملین روپے (سوا 2 ارب روپے تقریبا) مختص کیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی ہر ڈویژن میں تعینات ایڈیشنل کمشنر کے لیے corolla altis 1.6 CVT خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب کے ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے لیے Yaris ATIV 1.3L خریدی جائے گی۔
پنجاب کی ہر تحصیل میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے لیے double cabin 4*4 revo خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے زیراستعمال موجودہ گاڑیاں تحصیلداروں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔