ایک نیوز: سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے معاملے میں نئی پیشرفت۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
مولانافضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا اپنے سفراء احتجاجا سویڈن سے واپس بلائیں۔ دونوں رہنماؤں نے او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ عالم اسلام تسلسل اور منصوبہ بندی سے اسلام اور شعائر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے گھناؤنے اور ناپاک عمل پر سخت نوٹس لے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ علماء اور خطباء آج جمعہ اجتماعات میں سویڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں اور عوام میں بیداری پیدا کریں۔ مغرب نے ہمیشہ اسلام اور اہل اسلام کے مقدسات کی توہین کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ جے یو آئی کارکن ہر ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے کریں۔