پیٹرولیم مصنوعات کےمارجن میں اضافے کیلئے ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان
کیپشن: The strike announcement of the association for the increase in the prices of petroleum products

ایک نیوز: شہری خبردار، ہوشیار! آج شامل 6 بجے تک پیٹرول ڈلوا لیں۔ پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن رہنما نے بتایا ہے کہ وزیرپیٹرولیم سے آج پی ایس او ہیڈ آفس کراچی میں ملاقات ہوگی۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملاقات شام 4 بجے ہوگی۔ جس میں مارجن کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ 

ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک ملاقات کامیاب نہیں ہوجاتی تب تک پیٹرول پمپ بند کرنے کی کال ختم نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کل صبح 6 بجے پیٹرول پمپس کردیے جائیں گے۔ ہڑتال کا اعلان غیر معینہ مدت کے لئے کیا گیا ہے۔