ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔
اس سلسلہ میں سماجی تنظیموں کے تعاون سے ضلع خیبر کے دوردراز علاقوں راجگال، باغ، بازار زخہ خیل اور سرازئی کے مستحق خاندانوں میں خشک راشن کے 3100 پیکجز تقسیم کیے گئے۔
خشک راشن میں آٹا، گھی، دال ، چینی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ علاقہ کی عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ مستحق خاندان اس سے مستفید ہو سکیں”۔