ایک نیوز: آئی ٹی سیمینار، بیرونی سفارتکاراور آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات بھی پاک فوج کے تعاون سے حکومتی اقدامات کی معترف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرینا ہوٹل اسلام آباد میں قومی آئی ٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ منصوبہ کے تحت آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی مشہور کمپنی واق واق کے سی ای او نے پاکستانی یوتھ کی آئی ٹی سیکٹر میں قابلیت کو سراہا۔
سی ای او واق واق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانیوں کا بہت تجربہ ہے، میں نے پاکستان میں بہت ذہین اور قابل لوگ دیکھے ہیں۔ پاکستان میں ٹیک پروجیکٹس میں بہت ریسرچ ہو رہی ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کے لیے اس قسم کے منصوبے شدید مددگار ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کے زیراہتمام حالیہ منصوبہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کا منفرد منصوبہ ہے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں سے کمایا جانے والا سرمایہ ملکی معیشت کو مستحکم کرے گا۔