انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ عمدہ کارکردگی

انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ عمدہ کارکردگی
کیپشن: International Tent Pegging Championship: Outstanding performance by Pakistani athletes with 7 gold medals

ایک نیوز: پاکستان رینجرز (پنجاب) کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان انڈر 21 ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقہ میں منعقدہ انڈر21 ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ میزبان جنوبی افریقہ اور مصر کی ٹیم سے تھا۔

چیمپیئن شپ میں چار مرد اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل پاکستانی نیزہ بازوں کے دستے نے حصہ لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ " ہم پنجاب رینجرز کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اچھی تیاری کروائی اور جانے سے پہلے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا"۔  ہماری ٹیم ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 

ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان پنجاب رینجرز کے زیر انتظام ملک میں ٹینٹ پیگنگ کے کھیل کو ترغیب دے رہی ہے۔