منی پور: خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے والے کا گھر نذر آتش

Jul 21, 2023 | 11:09 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی ریاست منی پور میں فوجی دہشت گردی کے دوران خاتون کو برہنہ پریڈ کروانے والے کا گھر نذر آتش کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمائے جانے کی ویڈیوز منظر عام پر آںے پر بھارت بھر میں شدید غصے کی لہر پھیل گئی جبکہ اس کے دو روز بعد چند افراد نے مرکزی ملزم کا گھر جلا ڈالا۔

واضح رہے کہ منی پور میں مردوں کے ایک گروپ نے دو خواتین کو برہنہ سڑک پر گھمایا گیا تھا۔اوباشوں نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بعد ازاں انہیں کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں موجود متاثرہ خواتین میں سے ایک کی عمر 20 برس جبکہ دوسری کی 40 بتائی گئی ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گزشتہ روز منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے، مجرموں کو ممکنہ سزائے موت سمیت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں