ایک نیوز: نجی کالج کے وفد نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
طالبات نے اساتذہ کے ساتھ جناح ہاؤس کے مختلف حصے دیکھے اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے جناح ہاؤس کی تباہی پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔
وفد کے شرکاء نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پاکستان کی نشانیوں کی بےتوقیری اور پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بطور قوم ہمیں اپنی اخلاقی اقدار کے احیا پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قومی قائدین اور شہدا کی تعظیم ہم سب پر لازم ہے۔ افواج پاکستان کے تحمل اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔