ایک نیوز:پچھلے ہفتے نایاب نسل کی دو گلابی ڈولفنز امریکی ریاست لوزیانا کے پانیوں میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق تھرمن گسٹن نامی شخص نے ڈولفنز کی ویڈیو بنائی، جو پچھلے 20 برس سے ماہی گیری کر رہا ہے۔
12 جولائی کے دن تھرمن کو خلیج میکسیکو کے قریب پانی میں دو گلابی ڈولفنز تیرتی ہوئی نظر آئیں۔
تھرمن نے کہا کہ میں نے یہ منظر دیکھنے کیلئے کشتی روک دی اور میں دنگ رہ گیا کہ گلابی رنگ کی ڈولفن بھی وجود رکھتی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھرمن کو جو ڈولفن نظر آئی وہ 'پنکی' ہوسکتی ہے جسے سب سے پہلے 2007 میں دیکھا گیا تھا۔