گوجرانوالہ:اشتہاری کوپکڑنےکیلئےپولیس کاچھاپہ،ملزم کابھائی جاں بحق

گوجرانوالہ:اشتہاری کوپکڑنےکیلئےپولیس کاچھاپہ،ملزم کابھائی جاں بحق
کیپشن: Gujranwala: Police raided to arrest the advertisement, accused's brother was killed

ایک نیوز:گوجرانوالہ میں اشتہاری کوپکڑنےکیلئےپولیس نےچھاپہ مارا،ملزم کابھائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نےاشتہاری کی گرفتاری کیلئےچھاپہ مارا،چھاپے کےدوران اشتہاری فیصل کاچھوٹابھائی سفیان گولی لگنےسےجاں بحق ہوگیا۔
مقتول کےاہلخانہ کےمطابق پولیس کی فائرنگ سےمحنت کش سفیان جاں بحق ہوا،پولیس نےبےگناہ سفیان کوفائرنگ کرکےقتل کردیاہے،پولیس نےملزم کوپکڑنےکی بجائےاہل خانہ پرگولیاں چلادیں۔
پولیس حکام کےمطابق دونوں بھائیوں میں جھگڑےکےدوران فائرنگ ہوئی،گولیاں لگنےسےفیصل کابھائی سفیان جاں بحق ہوگیا،سفیان کوپولیس نےگولی نہیں ماری۔