ایک نیوز:ایک سعودی شہری نے کھیل کے دوران حادثاتی طور پر کار کی چابی نگل لی، جسے لیپارو اسکوپک سرجری کیلئےہسپتال لے جایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اس سرجری کا مقصد اس کی سانس کی نالی کو کھلا رکھنا تھا تاکہ وہ چابی پھنسنے کے باعث دم گھٹ کر ہلاک نہ ہوجائے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی گورنریٹ الکنفودہا کے ایک ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کے فوری اقدام کو کافی سراہا گیا۔
ٹیم نے شعبہ ایمرجنسی میں بروقت طبی پروسیجر کرکے 49 سالہ شخص کی جان بچائی، جو حادثاتی طور پر چابی سانس کی نالی میں جا کر پھنسنے کی وجہ سے دم گھٹ کر موت کے منہ میں جانے والا تھا۔
تاہم ڈاکٹروں نے پہلے تو اینڈو اسکوپی کر کے سانس کی نالی سے چابی نکالنے کا فیصلہ کیا لیکن معلوم ہوا کہ وہ دل کا مریض ہے اور اینڈو اسکوپی اس کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے۔
جس کے بعد اس کی لیپارو اسکوپک سرجری کی گئی جو کامیاب ثابت ہوئی اور چابی کو نظام تنفس کی نالی سے نکال کر اس کی جان بچالی گئی۔