آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ایک روز میں دوسری ملاقات ،اندرونی کہانی

asif zardari & Ch Shujat Meeting Regarding Punjab Govt
کیپشن: asif zardari & Ch Shujat
سورس: Online

 ایک نیوز نیوز:لاہور, پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری  نے ایک ہی دن میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اُن کی رہاش گاہ پر دو بار ملاقات کی اور انہیں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلؑئے قائل کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے اور 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

آصف زرداری کے جانے کے بعد پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کی۔  چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ آصف زرداری سے ملاقات کیلئے اصرارکیا۔ جس کے بعد آصف زرداری دوبارہ ملاقات کیلئے ظہور الہیٰ پیلس پہنچے اور چودھری شجاعت کیساتھ ملاقات کے دوسرے دور کا آغاز ہوا۔ لیکن پرویز الہیٰ نے آصف زرداری سے ملاقات نہیں کی اور چلے گئے۔

ذرائع کیمطابق مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پتہ نہیں کیا کہانی بیچنے آئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین سے یہ تین روز میں تیسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور ق لیگ کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے بعد سابق صدر نے صحافیوں کے سامنے مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا اور کوئی بھی بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-21/news-1658420263-2286.mp4