سیاسی بحران شدید، اٹالین وزیراعظم ماریو ڈریگی مستعفی

Jul 21, 2022 | 17:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شدید سیاسی بحران کے بعد اٹالین وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد  ان کی قومی اتحادی حکومت بھی ٹوٹ گئی ہے۔ اٹلی میں اب قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈریگی  18 ماہ تک اٹلی کی اعلی قیادت پر براجمان رہے۔  صدر سرجیو ماتاریلا کے ساتھ ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اٹلی کے صدر مملکت نے استعفیٰ کا نوٹس لیتے ہوئے ماریو ڈریگی کو نگراں کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کا کہا ہے۔

صدر مملکت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اسپیکروں سے ملیں گے۔ سیاسی ماہرین  نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ وزیراعظم ممکنہ طور پر پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے اور اکتوبر میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

مزیدخبریں