ایک نیوز نیوز: بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے مسافر وین پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلاتے کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد سینٹرل جیل سے رہاہ ہو کر واپس گھر جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں-