روپے کا براحال، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا

Jul 21, 2022 | 14:22 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228 روپے تک جاپہنچی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے سے امریکی کرنسی 227 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہو گیا ہے، اضافے کے بعد اوپن ٹریڈ مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔

روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

مزیدخبریں