مہنگائی سے پریشان شخص کی اہل خانہ سمیت کار میں خود سوزی

Jul 21, 2022 | 09:28 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: بھارت میں مالی پریشانیوں کے باعث ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ بند کار میں خود کو آگ لگالی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ کار میں تین افراد سوار تھے جن میں دو کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک نے راستے میں دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں ایک خاندان کے تین افراد موجود تھے۔ مرنے والے شخص کی شناخت 58 سالہ رام راج گوپال کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں اس کی بیوی سنگیتا بھٹ اور بیٹا نندن شامل ہیں جو بری طرح جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق رام راج گوپال کے گھر سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں اہل خانہ سمیت خود کو آگ لگانے کی وجہ مالی بحران کو قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ماں اور بیٹا اس بات سے ناواقف تھے کہ رام گوپال خود سوزی کی نیت سے انھیں کار میں بٹھا رہا ہے۔ آگ بھڑکتے ہی ماں بیٹا کسی طرح کار میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اس دوران دونوں بری طرح جھلس گئے۔

مزیدخبریں