پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس کب ہوگا؟تفصیلا ت آگئیں 

پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس کب ہوگا؟تفصیلا ت آگئیں 
کیپشن: When will the joint session of Parliament be held? The details have arrived

ایک نیوز: ذرائع  کے مطابق اہم قانون سازی کا معاملہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بجھوا دی ہے،  ایڈوائس جمعہ کی صبح دس بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے، مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے، یہ قوانین دونوں ایوانوں  سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام اباد میں موجود ہونے کی ہدایت کر دی، حکومت  کی جانب سے اراکین کو ہدایت   کی گئی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔