آج سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں ہوں گے  

آج سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں ہوں گے  
کیپشن: From today, 6 planets of the solar system will be in a row

ویب ڈیسک:رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون آج سے ایک قطار میں نظر آئیں گے جبکہ 28 فروری تک ان میں عطارد بھی شامل ہوجائے گا۔

4 سیارے، مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔

اس عمل کے دوران سیاروں کا زیادہ قریب سے جائزہ لینے کیلئے  خلائی دوربین کا استعمال کیا جاسکتا ہے،  سیاروں کے اس طرح ایک قطار میں ہونے کو ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے۔

 برطانیہ میں ففتھ سٹار لیبز میں سائنس کمیونیکیٹر اور ماہر فلکیات، جینیفر میلارڈ نے کہا کہ سیاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ایک الگ ہی تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ آپ گوگل پر جا کر ان تمام سیاروں کا مزید شاندار نظارہ حاصل کر سکتے ہیں لیکن جب آپ ان سیاروں کو براہ راست دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے فوٹانز (روشنیوں کے ذرات) نے صرف آنکھوں کے پردوں کو چھونے کیلئے خلا سے لاکھوں یا اربوں میل کا سفر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نایاب 7 سیاروں کی پریڈ فروری کے آخر میں شروع ہوتی ہے۔