ایک نیوز: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہو گیا۔
اجلا س ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا، وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،پیپلز پارٹی کے اراکین بھی ایوان میں موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی ہال پہنچ گئے،حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے، وزیراعظم نے اراکین سے مصافحہ کیا،سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے وزیر اعظم کو دیکھ کر اووو اووو کے نعرے لگائے ۔
سنی اتحاد کونسل اراکین کا احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے،حکومتی اراکین وزیرِ اعظم کے پاس پہنچ گئے،سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا مسلسل احتجاج ہنگامہ نعرے بازی جاری ہے۔
اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے سپیکر ڈائس کے قریب آگئے، اپوزیشن ارکان کی جانب سے کون آیا کون آیا ،چور آیا ،چور آیا کے نعرے،حکومتی اراکین نے وزیر اعظم کی نشست کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا، حکومتی ارکان کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے نعرے۔