مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی سوشل میڈیا پر وائرل مونا لیزا کون ہے؟ 

Jan 21, 2025 | 14:43 PM

ویب ڈیسک:بھارت میں جاری مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی ایک لڑکی آج کل سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہی ہے، مونا لیزا نامی اس نوجوان لڑکی کا تعلق انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج سے ہے۔
کمبھ میلہ انڈیا میں ہرتین سال بعد ہندو مذہب کےچارمقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور چھ ہفتوں تک جاری رہتا ہے،انڈیا میں ہر 12سال بعد یہ میلہ خاص اجتماع کے طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔
اس میلے میں ہار بیچنے والی یہ مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی دنیا کو اپنی آنکھوں کے جادو سے مسحور کررہی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،مونالیزا اپنی خوبصورت، بڑی بڑی گہری اور نشیلی آنکھوں کیوجہ سے  خوب وائرل ہے۔
میلے میں یہ لڑکی اپنی منفرد سنہری آنکھوں، گہری رنگت اور دلکش چہرے کیوجہ سے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ غیرملکیوں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہے، مونا لیزا سے منسوب ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی موجود ہے جس پر اس لڑکی ویڈیو ریلز وائرل ہو رہی ہیں، میلے میں شرکت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس کے ساتھ فوٹو بنوانے کی خواہاں ہے۔
دوسری جانب مونالیزا کا کہنا ہے کہ وہ میلے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ تصویربنا بنا کرتنگ آگئی ہوں،جب ایک یو ٹیوبر نے اس سے پوچھا کہ وہ انٹرنیٹ پر مشہور ہو کر کیسا محسوس کر رہی ہے؟ تو مونالیزا نے غصے میں کہا کہ میں تنگ آگئی ہوںبلکہ میں ہا بھی نہیں بیچ پا رہی ہوں جو کہ میری کمائی کا ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں