فلسطینیوں کیلئےپاکستان نے ہر سطح پربھرپور آواز بلند کی:شہباز شریف

فلسطینیوں کیلئےپاکستان نے ہر سطح پربھرپور آواز بلند کی:شہباز شریف
کیپشن: Pakistan raised its voice for Palestinians at every level: Shahbaz Sharif

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ50ہزار سے زائد فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے، ہزار و ں فلسطینیوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا،انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا،شہید ہونیوالے فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے، فلسطینیوں کے لئے پاکستان نے ہر سطح پربھرپور آواز بلند کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں تباہی وخون ریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، پاکستان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کیلئے امدادی سامان بھجوایا گیا،گوادر ایئرپورٹ کا منصوبہ مکمل ہونا خوش آئند ہے،چین کے تعاون سے 230ملین ڈالر میں منصوبہ مکمل ہوا،کل گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع ہوا ہے،گوادرایئرپورٹ سے ملک اور بلوچستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں گوادربندرگاہ فعال ہو،قتل و غارت کا بازار گرم کرنیوالے ملک کیساتھ صریحاً دشمنی کر رہے ہیں ،بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے بھی خیر خواہ نہیں،آئی ٹی کی برآمدات میں بتدریج اضافہ خوش آئند ہے،عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے،ورلڈ بینک کے طویل المدتی فریم ورک سے معیشت مستحکم ہوگی، تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔