ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر الملکی جنگی مشقوں سپیئرز آف وکٹری 2025 میں حصہ لینے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا ۔
پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف17تھنڈر بلاک تھری فائٹر جیٹس پر مشتمل ہے ، پاک فضائیہ کے دستے نے سعودی عرب کی، شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر لینڈ کیا، سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک بغیر رکے پرواز کی ۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے دوران پرواز ایر ٹو ایر ری فیولنگ کا بھی مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی سعودی عرب تک نان سٹاپ پرواز پاک فضائیہ کی لانگ رینج ڈپلائمنٹ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔
پاک فضائیہ کے پائلٹس AESA ریڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہوں گے، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے۔
سپیئرز آف وکٹری 202 میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین اور فرانس شامل ہیں، یونان،قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں، سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار سپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے۔