چیمپئینز ٹرافی،پاکستانی سکواڈ کے اعلان پر مشاورت جاری 

چیمپئینز ٹرافی،پاکستانی سکواڈ کے اعلان پر مشاورت جاری 
کیپشن: Champions Trophy, consultation on announcement of Pakistani squad continues

 ایک نیوز: چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستانی سکواڈ کے اعلان کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے ،صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی ،صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل کا فیصلہ کرے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق آوٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی سکواڈ میں جگہ مشکل ، عثمان خان کے بھی ڈرا پ ہونے کا امکان ہے،فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی، امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
محمد رضوان ،بابر اعظم ، سلمان آغا ، طیب طاہر ، عرفان خان ،محمد حسنین ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی حارث روف ،کامران غلام ، ابرار احمد اور سفیان مقیم سکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان کے علاوہ چیمپئینز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے،پاکستان آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے ،11فروری تک حتمی سکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی کا پاکستانی سکواڈ کے حوالے سے اہم اجلاس ایک دو روز میں متوقع ہے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے متوقع ہے،سلیکشن کمیٹی  کے اجلاس میں شاہینز کے سکواڈ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، پاکستان شاہینز کی تین ٹیمیں بنائی جائیں گی۔
شاہینز کی تین ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچز کھیلیں گی، شاہینز کی ٹیم فائنل کرکے آئی سی سی کو بھجوائی جائے گی،شاہینز کے سکواڈ میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ سکواڈ میں بھی شامل ہونگے۔