چیمپئنز ٹرافی :بھارت باز نہ آیا،نیا مطالبہ کردیا

چیمپئنز ٹرافی :بھارت باز نہ آیا،نیا مطالبہ کردیا
کیپشن: Federal government plans to set up 25 more new IPPs

ایک نیوز:بھارتی کرکٹ بورڈ باز نہیں آیا،آئی سی سی سے ایک اور مطالبہ کر دیا، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بی سی سی آئی نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پراعتراض کیا ہے، بھارت نہیں چاہتا کہ کھلاڑیوں کی شرٹس پرپاکستان کا نام چھاپا جائے، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میز با ن ہوگا مگر بھارتی پلیئرز کی جرسی پرمیزبان ملک پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔
آئی سی سی قوانین کےمطابق کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا کے پاکستان میں نہ آنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کےمیچز نیوٹرل ویبیو دبئی میں ہوں گے، بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ٹائٹل مقابلہ بھی دبئی میں ہوگا،میگا ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے۔